جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب کے 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی کی بندش میں 7 روز کی توسیع

21 اپریل, 2021 13:38

لاہور : محکمہ اسپشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظر 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی کی بندش میں 7 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

محکمہ اسپشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے ٹیچنگ اور میڈیکل انسٹیٹوٹ کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلےکے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت نے 25 ہزار کورونا ویکسین پنجاب کو دے دیں

سرکاری اسپتالوں میں ناک کان گلہ، جلد اور دانتوں کی سرجریاں بھی نہیں کی جاسکیں گی۔ 7 اضلاع کے علاوہ 29 ضلعوں کے اسپتالوں معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

اسپتالوں کی او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کورونا کیسزز میں اضافے کے باعث کیا گیا۔ اضلاع کے ڈاکٹرز، نرسزز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹیاں کورونا وارڈز میں لگا دی گئیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top