جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا کے ایک ہزار 453 نئے کیسز، 46 افراد جاں بحق

07 اکتوبر, 2021 09:01

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے مزید ایک ہزار 453 افراد متاثر ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 343 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید ایک ہزار 453 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : سخت حالات میں اپنے لوگوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے : وزیر داخلہ بلوچستان

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 321 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اشارعیہ 82 فیصد رہی، 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top