جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنماؤں کی خودکش حملوں کی دھمکیوں پر شٹ اپ کال دینا ناگزیر ہے : شرجیل میمن

08 جون, 2022 15:00

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ترقی کے پول کھل رہے ہیں، ان لاڈلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں، پی ٹی آئی کو شٹ اپ کال دینا ناگزیر ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نااہلوں، نالائقوں کا ٹولہ ہے، جس نے ملک کی معیشت کو دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی ترقی کے پول کھل رہے ہیں، حقیقت سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 9 سال سے خیبر پختونخوا میں حکومت ہے، ایک رپورٹ کے مطابق آج کے پی کے حکومت کے قرضے 883 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ پاکستان بننے سے 2013 تک خیبر پختونخوا 97 ارب روپے کی مقروض تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڈلوں کی حکومت نے ان قرضوں میں 9 سالوں میں 8 سو فیصد اضافہ کیا۔ یہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کی کارکردگی جس کی بنیاد پر انہیں وفاقی حکومت میں لایا گیا تھا۔ مالم جبہ، بی آر ٹی پشاور، بلین سونامی سمیت کئی کرپشن معاملات میں انہوں نے اسٹے آرڈر لئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی اداروں نے پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بھڑنے کی نشاندہی کی، لیکن ان لاڈلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ فارن فنڈنگ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جسے 8 سال سے مختلف بہانوں سے کھینچا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کی بدماشی اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔ ناسمجھ لوگ خودکش حملوں کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ، وفاقی حکومت کو ان کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو شٹ اپ کال دینا ناگزیر ہے؛ ورنہ جس طرح کی ذہنیت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top