جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزی لینڈ کی جانب سے مسلمانوں سے یکجہتی کی نئی مثال قائم

22 مارچ, 2019 15:59

نیوزی لینڈ : اخبار’’دی پریس ‘‘نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے اور واضح الفاظ میں ’’سلام‘‘ شائع کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے‘‘نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے اور واضح الفاظ میں ’’سلام‘‘ شائع کیا جس کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی تحریر کیا ہے اور اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہو۔

 جبکہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں سفید فام عیسائی دہشتگرد نے فائرنگ کرکے 50 مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔ اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہیگلے پارک میں خطبہ جمعہ دیا گیا اورنمازجمعہ ادا کی گئی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے حضور پاک ﷺ کی حدیث مبارک بھی پڑھ کر بھی سنائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top