جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزیلینڈ میں فوجی طرزکے خود کاراسلحے پرمکمل پابندی کا اعلان

21 مارچ, 2019 10:14

کرائسٹ چرچ: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے فوجی طرز کے نیم خودکار اسلحے پر پابندی کا اعلان کیا جس میں انہون نے کہا کہ لوگوں کے پاس پہلے سے موجود اسلحہ  کی واپسی کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کا نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں نیم خود کار ہتھیاروں پر پابندی عائد کی جائے گی جس میں فوجی طرزکے خود کاراسلحے پرمکمل پابندی ہوگی۔ شہریوں سے خود کارہتھیارواپس لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی واپسی پر 100 سے 200 ملین ڈالر تک اخراجات آئیں گے اور  ایمنسٹی اسکیم کے دوران اسلحہ واپس نہ کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مساجد حملے میں آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحہ کا استعمال کیا گیا تھا۔ جس کام کی ہمیں شدت سے ضرورت ہے یہ اس کا آغاز ہے ۔ قانون سازی تک اسلحہ خریداری روکنے کی لیےعبوری اقدام اٹھایا گیا ہے جب کہ اسلحے پرپابندی کیلیے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top