جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیا صوبائی سیٹ اپ : پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

01 اپریل, 2022 14:49

اسلام آباد : آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم نے سیاسی سمجھ بوجھ اور پیپلز پارٹی نے حقیقت پسندی سے کام لیا : رانا ثناءاللہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پنجاب کے آئندہ سیاسی سیٹ اپ کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر مخدوم احمد محمود، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ، سابق ایم این اے ندیم افضل چن اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top