مقبول خبریں
نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت : شیری رحمان
اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مانگے تانگے کی سرکار اکثریت کھو چکی ہے، نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف بحران ہے۔ سوائے کرسی بچانے کے کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ مانگے تانگے کی سرکار اکثریت کھو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر قرارداد پیش کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت۔ حکومتی اتحادی آج جائیں یا کل۔ ان کے پاس تو بجٹ پاس کرنے کے لئے بھی نمبرز پورے نہیں ہوں گے۔