جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این سی اوسی کا 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

29 اپریل, 2021 17:09

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے 10 سے15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، 8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے اور چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے وزارت داخلہ کو عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کردی

این سی او سی کے مطابق 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 تا 16 مئی تک بند رہیں گے، بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top