جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 249 نے پی ٹی آئی کو گھر بھیج دیا، ثابت ہوگیا 2018 کو ووٹ چوری ہوئے : عبدالقادر مندوخیل

30 اپریل, 2021 15:37

کراچی : عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو کل کراچی کی عوام نے رد کردیا، ثابت ہوگیا 18 جولائی 2018 کو ووٹ چوری کیے گئے۔

کراچی کے خلقے این اے 249 سے کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل نے پی ٹی آئی ارکان کے پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی نے خود ساختہ سروے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ اور قول و فعل میں تضاد کل کی شکست کا واضع ثبوت ہے۔ اداروں کے تقدس کی بات کرنے والے ڈھائی سال سے اداروں پر حملہ آور ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان نے پریس کانفرنس میں خود شکست تسلیم کی۔

یہ بھی پڑھیں : یہ شہر کراچی بھٹو کا ؟این اے 249 کے نتائج نے سرپرائز دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ 50، 50 کروڑ سرکاری ایم این ایز کو دینے کا اعلان کرنے والے پی پی پی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کو کل کراچی کی عوام نے رد کردیا۔ ثابت ہوگیا لیاری سمیت پورے ملک میں 18 جولائی 2018 کو ووٹ چوری کیے گئے۔

عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ سندھ دشمن جماعت پی ٹی آئی کو کل این اے 249 نے خالی ہاتھ گھر بھیج دیا۔ این اے 249 منی پاکستان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top