جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلز پارٹی کی مردم شماری پر کثیر الجماعتی کانفرنس، سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت

14 مارچ, 2023 12:14

کراچی : پیپلز پارٹی نے مردم شماری کے معاملے پر کثیر الجماعتی کانفرنس کے لئے سیاسی و قومپرست جماعتوں سے رابطے مکمل کر لیئے۔

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید، مسلم لیگ ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سید صدرالدین شاہ راشدی اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان سے فون پر رابطہ کرکے کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں : مردم شماری پر تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں، احسن اقبال سے جواب مانگا ہے : کامران ٹیسوری

پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری عاجز دھامراہ نے جے یو آئی رہنماء راشد محمود سومرو، قومپرست رہنماؤں ڈاکٹر قادر مگسی، ایاز لطیف پلیجو، صنعان قریشی، سید جلال محمود شاہ، ریاض چانڈیو، لال جروار سمیت دیگر رہنماوں سے بھی رابطے کر کے شرکت کی دعوت دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سول سوسائٹی، ادیبوں اور کالم نویسوں اور سیاسی رہنماؤں کو کثیر الجماعتی کانفرنس کے دعوت نامے بھی بھیجے جائیں گے۔

اس حوالے سے نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ کو ڈجیٹل مردم شماری اور غیر قانونی تارکین وطن پر خدشات ہیں۔ کانفرنس کے نقطہ نظر کی روشنی میں آگے بڑھیں گے۔ ٹیبلیٹ ایپ سندھ کے دیہی علاقوں میں کام نہیں کر رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top