جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

 ایم کیو ایم پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج مسترد کردیے

18 مئی, 2023 17:30

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 32ہزار عمارتوں کی نشاندہی کی گئی لیکن انہیں نہیں گنا گیا، کراچی کی آبادی ساڑھے 3کروڑ ہے۔

ایم کیو پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یم کیو ایم پاکستان ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج مسترد کرتی ہے ،ہم نے کہا تھاکہ پیپلز پارٹی کے لوگ مردم شماری کریں گے تو قبول نہیں ہوگی، ہر شہری اور ہر زبان سے تعلق رکھنے والوں کو گنا جائے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد کی آبادی 35فیصد کیسے بڑھ رہی ہے،5سال میں آبادی میں 40،35فیصد اضافہ ممکن ہی نہیں۔

 ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک بلاک میں 198،حیدر آباد میں 200گھر ہیں،کراچی میں 8لاکھ سے زائد گھروں کو نہیں گنا گیا، پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں صحیح گنا جائے۔

مصطفیٰ کمال نےکہا کہ مردم شماری کا عمل گزشتہ روز ختم ہوگیا، ایف بی ایریا میں کوئی ایسا گھر نہیں جو گراؤنڈ پلس تھری نہ ہو، کراچی میں 20اور حیدر آباد میں 5فیصد اسٹرکچر بڑھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گنجان آبادی میں ایک بلاک میں 250گھر مل جاتے ہیں، انتظامیہ کو ایک بلاک میں 250گھر نہیں ملے، کراچی میں 53گھر ایک بلاک میں کم آرہے ہیں، کراچی میں کل 16ہزار بلاکس ہیں۔

 رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کراچی میں 8لاکھ 47ہزار گھر گنے ہی نہیں گئے، حیدر آباد میں بھی ایک لاکھ 19ہزار گھر گنے ہی نہیں گئے،کراچی میں 40لاکھ 96ہزار افراد کو گنا ہی نہیں گیا۔

یہ پڑھیں : سندھ کی آبادی ساڑھے 6کروڑ ہونی چاہیے جنھیں کم گنا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top