جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کئی گھروں میں آج کے دن سوگ کا سماں، ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق

21 جولائی, 2021 11:55

اسلام آباد : ملک بھر میں کے کئی گھروں میں آج عید الاضحیٰ کے موقع پر سوگ منایا جارہا ہوگا، کیونکہ کورونا وائرس مزید 40 افراد کی جان لے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 186 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ہزار 579 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : قوم کورونا کے امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے : صدر مملکت

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 96 ہزار 451 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 25 فیصد رہی۔ 2 ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top