مقبول خبریں
حوالہ ہنڈی، گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مزید مقدمات درج
کراچی : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ ہنڈی کے الزام میں پہلے سے گرفتار تین ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔
ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی میں ملزم نعمان احمد صدیقی اور انفنکس ٹیک سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
برطانیہ اور یورپ سے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم کی منتقلی میں ملوث ہے۔ یہ رقم برطانیہ اور یورپ کو سائکو ٹروپک منشیات اسمگلنگ، فروخت کے ذریعے حاصل کی گئی تھی۔ اس رقم کا کچھ حصہ دہشت گردی کی مالی اعانت میں بھی استعمال ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے ایک اور اہم کارندہ گرفتار
سی ٹی ڈبلیو میں تعینات سندھ پولیس کے دو انسپکٹرز پرویز اختر اور عقیل احمد 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کے عوض نعمان احمد صدیقی کی رہائی کے لئے ڈیل کر رہے تھے، دونوں انسپکٹرز تاحال گرفتار ہیں۔
ملزم نعمان احمد صدیقی کے پانچ بینک اکاؤنٹس میں موجود گیارہ کروڑ روپے پہلے ہی منجمد کیے جا چکے ہیں۔ ملزمان سے چھاپے کے دوران 80 لاکھ روپے نقد رقم برآمد کی گئی تھی۔ دونوں ملزمان حوالہ ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔