جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مونس الہٰی کا خود ایف آئی اے دفتر پیش ہونے کا فیصلہ

15 جون, 2022 16:34

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے خود ایف آئی اے دفتر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مونس الہٰی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کیا گرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے دفتر جا رہا ہوں، پہلے بھی ایسی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کر چکا ہوں، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے اسی لیے کسی لالچ میں نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کچھ بھی کر لے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا، پی ٹی آئی کے ساتھ جب جانے کا فیصلہ کیا تو اس بات کا پتہ تھا کہ شریفوں نے اس طرح کی حرکات کرنی ہیں، عمران خان کے ساتھ اتحاد کیا ہے اب انتقامی کاروائیوں کو جھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے کا مونس الہٰی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے سے پہلے ایف آئی اے کی طرف سے کوئی نوٹس، رابطہ، فون کال نہیں کی گئی، میرے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top