جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

19 جولائی, 2021 19:15

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سید ظہور آغا نے بطور گورنر بلوچستان حلف اٹھالیا

تقریب حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژن نے مونس الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری مونس الٰہی کو وزارت آبی وسائل کا قملدان سونپا گیا ہے اور وہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top