جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

منی لانڈرنگ کیس : مونس الہٰی کے شریک ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

16 جون, 2022 12:48

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کے شریک ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

ضلع کچہری لاہور میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر منعم بشیر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ اور کرپشن : سیکریٹری اسمبلی اور مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top