جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں برتری حاصل

29 دسمبر, 2023 13:03

میلبرن: تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عبد اللہ شفیق 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ 12 کے انفرادی اسکور پر امام الحق بھی پویلین لوٹ گئے، کپتان قومی ٹیم شان مسعود 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم 41 رنز بنا کر جوش ہیزل وڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ سعود شکیل 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان بھی 35 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے جبکہ عامر جمال بھی بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کمنز کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: شان مسعود نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کی وجہ بتادی

سلمان علی آغا نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ بھی صفر پر ہی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں مچل اسٹارک نے لی اور ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل وڈ نے آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: امپائر رچرڈ النگورتھ لفٹ میں پھنس گئے

قبل ازیں کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 186 رنز 6 کھلاڑی پر کیا اور پوری ٹیم 262 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ایلکس کیری نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے مچل مارش 96 رنز بنا آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اسٹیو اسمتھ 50، پیٹ کمنز 16، نیتھن لائن 11 اور مچل اسٹارک 9رنزبنا کر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کے ساتھ شائقین کی ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں عامر جمال کے حصے میں آئیں۔

ڈیوڈ وارنر 6، مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رنز بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top