جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینئر صحافیوں سے ملاقات، سابق ڈی ایف آئی اے بشیر میمن کے تمام دعوؤں کو وزیراعظم نے مسترد کردیا

29 اپریل, 2021 20:05

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا، شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

سابق ڈی ایف آئی اے بشیر میمن کے تمام دعوؤں کو وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردیا، اسلام آباد میں میڈیا اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے ‏جھوٹ اور لغو ہے، بشیر کو اس سے پہلے کوئی خاص جانتا تک نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بشیر میمن نے آصف زرداری جے آئی ٹی کیسز پر ایک بار اپ ڈیٹ کیا ‏تھا لیکن میں نے کبھی کسی کے بارے میں کیسز بنانے کا نہیں کہا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف ‏کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے جب کہ جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں نے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں، جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا : وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی ‏ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں ابوبکر خدا بخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے، معاملے میں شہزاد اکبر کو بھی ‏سائیڈلائن نہیں کیا گیا، علی ظفر دیکھیں گے کہ کہیں کوئی اثر و رسوخ تو استعمال نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر ملنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا۔

خاتون اول کی تصویر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس معاملے پر مریم نواز پر دہشت گردی کا مقدمہ بنانے کا کبھی نہیں کہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top