جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات

28 جولائی, 2021 17:07

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی، ملاقات میں محمود خان نے سیاحتی سرگرمیوں، سہولت کی فراہمی سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا، انضمام شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر بھی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور نیٹو افواج کی شکست کا الزام پاکستان پر لگانا نا انصافی ہے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سیاحت سے مقامی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top