جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تلخی کم کرانے کیلئے متحرک

01 مئی, 2021 13:35

اسلام آباد : اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تلخی کم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع پی ڈی ایم کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے آپس کے اختلافات سے حکومت کو فائدہ ہوگا۔ دونوں جماعتوں کو تلخی کم کرانے اور قریب لانے کے لئے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کو عید کے بعد تک مؤخر کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا عندیہ دیا گیا تھا۔ مولانا اور آصف زرداری کے درمیان پیغام رسانی کے ذریعے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے : بلاول بھٹو

کراچی کے ضمنی انتخابی نتائج کے بعد دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا۔مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں نے بھی تلخی محسوس کی۔

مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دونوں جماعتوں کے مشترکہ دوست بھی تلخی کم کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top