جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پھٹی اور بے جان ایڑیوں کو آسان ترین ٹوٹکے سے نرم وملائم بنائیں

11 جنوری, 2024 12:11

 

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ایڑیاں پھٹنے یا اس جگہ کی کھال سخت ہونے کے مسائل کافی عام ہوجاتے ہیں۔

درحقیقت یہ پیروں کا بہت عام مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر 100 میں سے 20 افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔

بچے اور بڑے دونوں کو اس کا سامنا ہوتا ہے، البتہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ عام ہوتا ہے،ویسے تو ایڑیاں پھٹنا کوئی سنگین مسئلہ نہیں مگر کچھ افراد کو شدید تکلیف کا سامنا ضرور ہوتا ہے۔

 

How to avoid cracked heels during Adelaide's hot summers

 

پانی کی کمی اور ہوا میں خنکی ہاتھوں اور پیروں کی خشک جلد کا سبب بنتی ہے اور طبعیت میں بے چینی لاتی ہے۔

پیروں کی پھٹی ایڑیوں کو خواتین ذیل میں موجود ٹوٹکے کی مدد سے نرم وملائم بنا سکتی ہیں، ٹھیک کرسکتی ہیں۔

 

ویسلین کا استعمال

 

سب سے پہلے ایک ساس پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ویسلین کی ڈبیا ڈال کرپگھلنے کا انتظار کریں،کوشش کریں کہ ویسلین آدھی استعمال کی ہوئی ہو کیونکہ اس میں مزید اشیاء بھی شامل کی جائیں گی۔

 

Cracked heels? Try these tips-Telangana Today

 

جب ویسلین پگھل جائے تو اس میں اپنا پسندیدہ پرفیوم، لیموں کے چند قطرے، ایک چمچ ناریل کا تیل، 2 چمچ گلیسرین شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

روزانہ رات سونے سے پہلے اپنے پیروں کو اچھی طرح دھو کراس مرکب کو اپنے پیروں پر ساری رات کیلئے لگائیں اور اگلے دن صبح دھولیں۔

یہ آسان عمل نہ صرف آپ کے ایڑیوں کو نم رکھے گا بلکہ انہیں صحتمند چمک بھی فراہم کرے گا۔

 

پیروں کو بھگو کر دیکھیں

 

ایڑیاں جہاں سے پھٹ جاتی ہیں، اس کے اردگرد کی جِلد اکثر موٹی اور خشک ہو جاتی ہے، مگر پیروں کی نمی بحال کرنے سے اس مسئلے سے نجات ملتی ہے۔

اس مقصد کے لیے اپنے پیروں کو صابن ملے نیم گرم پانی میں 20 منٹ کے لیے بھگو کر رکھیں،اس کے بعد نرمی سے سخت اور موٹی جِلد کو کسی پیر رگڑنے والے ٹول سے نکال لیں۔

 

Top Tips for Sandal Ready Feet and What To Do if You Have Dry Cracked Heels  - Torbay Footcare

 

اس کے بعد متاثرہ حصے پر بام لگائیں یا پیٹرولیم جیلی کو پیر میں لگاکر جرابیں پہن لیں، جس سے نمی بحال ہوتی ہے،اس کے بعد متاثرہ حصے پر بام لگائیں یا پیٹرولیم جیلی کو پیر میں لگاکر جرابیں پہن لیں، جس سے نمی بحال ہوتی ہے۔

 

ناریل کا تیل

 

ناریل کا تیل بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتا ہے،پیروں کو بھگو کر رکھنے کے بعد ناریل کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے،ناریل کا تیل متاثرہ حصے کو ورم اور جراثیموں سے تحفظ فراہم کر تا ہے۔

 

شہد

 

شہد بھی ایڑیوں کے اس مسئلے کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے،شہد جراثیم کش ہوتا ہے اور تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد سے زخموں کو بھرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ پڑھیں : دیسی گڑ کے حیرت انگیز فوائد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top