پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

دیسی گڑ کے حیرت انگیز فوائد

29 نومبر, 2023 11:06

 

گڑ کا موازنہ اگر چینی کے ساتھ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ چینی انسانی صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے جبکہ گڑ ہماری صحت پر بے شمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کھانے سے صرف جسم کو کیلوزیر حاصل ہوتی ہیں جو کہ جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ ذیابطیس جیسی بیماری ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

دوسری جانب گڑ کے اندر کئی ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

 

کھانا کھانے کے بعد گُڑ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی اس کو کھانے کی عادت بنا لیں گے : Share Post in All groups

 

گڑ کے استعمال سے طبی فوائد

گڑ کے استعمال سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 

سردی میں نزلہ ہونے کی صوت میں گڑ کا استعمال

سردی کے موسم میں نزلہ ہونے کی صورت میں گڑکا استعمال ایک بہترین آپشن ہے،سردی کے موسم میں ٹھنڈی ہوائوں اور کھانے پینے میں بے احتیاطی برتنے کی وجہ سے نزلہ ہو جاتا ہے اور یہ نزلہ مستقل رہنے لگتا ہے جس کی وجہ سے سر میں بھی درد شروع ہو جاتا  ہے، ایسے میں گڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ سونے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی نزلہ زکام اور درد میں افاقہ ہو گا۔

 

پرانی کھانسی کی نجات کے لیےگڑ کا استعمال

سردی میں خشک یا بلغم والی کھانسی ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے لیکن گڑ کا استعمال کر کے اس مسئلےسے فوری رلیف مل سکتا ہے۔

پرانی کھانسی کے لیے 10 گرام سرسوں کے تیل میں 10 گرام گڑ ڈال کر صبح شام اس کا ایک چمچ لینے سے پرانی کھانسی سے نجات مل سکتی ہے، اس کے علاوہ صبح شام ایک چمچ صرف گڑ کا سفوف کھا لینے سے بھی پرانی کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔

 

دمے کے لیے گڑ کااستعمال

گڑ جسم کے اعضا کے لیے کلینیک ایجینٹ سمجھاجاتا ہے،گڑ پھیپھڑوں ، معدے، انتوں، گلے اور سانس کی نالی کی صفائی کے لیے بہترین ہے، روزانہ باہر جانے اور فضائی آلودگی میں سانس لینے کی وجہ سے سانس کے متعلق بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں،سانس کے ان مسائل پر قابو پانے کے لیے روزانہ تھوڑا سا گڑ کھا لینا صحت کے لیے معاون ہے۔

 

موٹاپے سے نجات کے لیے گڑ کا ستعمال

طبی ماہرین کے مطابق ہر روز چینی استعمال کرنےسے جسم کو ایسی نقصان دہ اور ضدی کیلوریز حاصل ہوتی ہیں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس کے برعکس گڑ کے باقاعدہ استعمال سے جسم کو وہ کیلوریز حاصل نہیں ہوتیں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

جو لوگ اپنے پیٹ پر جمع ہوئی چربی میں کمی لانا چاہتے ہیں یا مجموعی طور پر موٹاپے سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں، اور وہ میٹھے کا استعمال بھی ترک نہیں کرنا چاہتے تو انہیں چاہیئے کہ چینی کی جگہ گڑ استعمال کریں۔

 

ہاضمے کے نظام میں گڑ کا استعمال

گڑ ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے ہاضمہ کے مختلف مسائل جیسا کہ گیس، ایسیڈیٹی، اور بدہضمی سے نجات ملتی ہے،کھانے کے فوراً بعد تھوڑی سی مقدار میں گڑ استعمال کرنے سے یہ مسائل ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

 

قبض کے لیے گڑ کا استعمال

گڑ قبض کو ختم کرنے کے لیے بھی نہایت مفید تصور کیا جاتا ہے،جن لوگوں کو اکثر اوقات قبض کا سامنا رہتا ہے، انہیں گڑ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے،خالص دیسی گھی کے ساتھ گڑ استعمال کرنے سے ہمارا ہاضمے کا نظام بہتر طریقے سے کام کرنا شروع کرتا ہے جس کی وجہ سے قبض کا خاتمہ ہوتا ہے۔

 

خون کی کمی میں گڑ کا استعمال

گڑ میں فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو خون کی کمی کی علامات کو ختم کرنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ گڑ خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بھی بڑھاتا ہے ، خون کی کمی کا شکار افراد میں آکسیجن کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور انہیں سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے استعمال سے سانس کے مسائل سے بھی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

 

یہ پڑھیں : موسم سرما کی سوغات، سرسوں کے ساگ کے بے شمار فوائد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top