جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بدامنی کیخلاف قانون نافذکرنے والے ادارے صف اول میں ہیں: وزیر اعظم

09 دسمبر, 2023 12:06

 

اسلام آباد :نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدامنی کیخلاف قانون نافذکرنے والے ادارے صف اول میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس ڈپارٹمنٹ کے مقروض ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90ہزار سے زائد افراد شہید ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں فرض شناسی سے کام کرناچاہیے، آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتاہے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے، معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

یہ پڑھیں : آج کے مظلوم کچھ سال پہلے تک ظالم کی قطار میں تھے:، نگراں وزیر اعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top