مقبول خبریں
لاہور : کوٹ لکھپت میں پولیس مقابلہ، گینگسٹر فاروق ڈار ہلاک
لاہور : مبینہ مقابلے کے بعد گینگسٹر اور اجرتی قاتل فاروق ڈار ہلاک ہوگیا۔
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس سے مقابلے میں بدنام زمانہ گینگسٹر شوٹر فاروق ڈار ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : یو ای ٹی لاہور میں 100 سال بعد پہلی خاتون پروفیسر کی تقرری
پولیس کا کہنا ہے کہ اشہاری ملزمان کی اطلاع پر سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکا۔موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ساتھی کی فائرنگ سے اس کا ساتھی مارا گیا۔
فاروق ڈار پر قتل ڈکیتی سمیت سنگین دفعات کے مقدمات درج تھے۔ فاروق ڈار اجرت لے کر بھی قتل کرتا تھا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے۔