جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کے پی حکومت کا ٹیکس دہندگان کو حاصل خصوصی رعایتوں میں 28 فروی تک توسیع کا اعلان

08 فروری, 2021 14:08

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کو حاصل خصوصی رعایتوں میں 28 فروی تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

معاون خصوصی غزن جمال نے کہا ہے کہ اس سے قبل ٹیکس رعایت صرف مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں دیا جاتا تھا۔ ٹیکس دہندگان کو مالیاتی بل 2021 میں تاریخ کی سب سے بڑی رعایت دی گئی ہے۔ آٹھ میں سے چار ٹیکسوں کو مکمل طور پر ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : زرعی ٹیکس : موجودہ حکومت نے 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد کی چھوٹ دی : پنجاب اسمبلی میں رپورٹ

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا، نہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا۔ جو ٹیکس دہندگان پانچ سال سے باقاعدہ ٹیکس جمع کراتے رہے، ان کو مزید ریلیف دیا گیا۔ پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ میں بھی پچاس فیصد تک رعایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز کو پہلی دفعہ ٹیکس دھارے میں لانے کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا گیا۔ پچھلے مالیاتی بل میں کئے گئے دس فیصد اضافے کو واپس لیکر امسال پچاس فیصد رعایتی نرخ لاگو کیا گیا ہے۔ اس سے کاروباری طبقے پر کم سے کم ٹیکس لاگو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریز کو سپورٹ کرنے کیلئے رینٹل ویلیو ختم کرکے فلیٹ 2‪.5 پر لایا گیا ہے۔ لم سم ٹیکس کی ادائیگی اور قسطوں میں ادائیگی کیلئے خصوصی رعایت دی گئی۔ ٹیکس دہندگان کیلئے نیا ٹیکس کیلکولیٹر ایکسائز کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top