جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملہ پر تشدد کا نوٹس

01 مئی, 2021 10:04

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملہ کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنانے اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اور اسپتال انتظامیہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین سمیت تمام تر تفصیلات پر مبنی رپورٹ 10 گھنٹوں کے اندر پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور : حساس ادارے سے تعلق ظاہر کرکے بھتہ وصول کرنے والے چار ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں اس طرح کے واقعات غیر قانونی اور ناقابل برداشت ہیں۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، ان کا احترام اور تحفظ سب سے مقدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں طبی عملے کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کوئی خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو صوبے کی پُر امن فضاء کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top