جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں ہر قسم کی تقریبات اور اجتماعات بند مقامات پر کرنے پر پابندی

21 نومبر, 2020 12:23

پشاور : خیبر پختونخوا میں شادی سمیت ہر قسم کی تقریبات اور اجتماعات بند مقامات پر کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا صورت حال کے پیش نظر احکامات جاری کردیئے ہیں۔ شادی سمیت ہر قسم کی تقریبات اور اجتماعات بند مقامات پر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، خیبر پختونخوا حکومت کا کارروائی کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں صرف کھلے مقامات پر تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔ 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ ماسک کا استعمال ہر جگہ بشمول عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق احکامات فوری نافذ العمل ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top