جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کشمیری کہیں گے تو جنگ کے لئے بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

23 جولائی, 2021 19:37

مظفرآباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیری کہیں گے تو جنگ کے لئے بھی تیار ہیں، بنی گالہ کے ڈکٹیشن پر کشمیر چلانے کی کوشش کی تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مظفر آباد والوں نے جو استقبال کیا وہ زندگی بھر نہیں بھول سکتا، جو پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ مظفر آباد کا جلسہ دیکھیں، 25 جولائی کو مظفر آباد میں تیر چلے گا، پیپلزپارٹی کا کشمیر سے 3نسلوں کا تعلق ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں، کشمیریوں نے قائد عوام کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی تھی، آج میں پھر آپ سے آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، اگر آپ کشمیر کو کٹھ پتلی سے بچانا چاہتے ہیں تو ایک ہی راستہ ہے تیر پر مہر لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن شفاف ہوں تو باغ کی تینوں سیٹیں پیپلز پارٹی کی ہونگی: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے نعرہ لگایا ، ہمارا نعرہ سب سے بھاری رائے شماری رائے شماری، بےنظیر بھٹو نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہا ں ہمارا خون گرے گا، کشمیری کہیں گے تو جنگ کے لئے بھی تیار ہیں، بنی گالہ کے ڈکٹیشن پر کشمیر چلانے کی کوشش کی تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلے ہونے ہیں تو خود فیصلے کرنے پڑیں گے، ہم کشمیر میں عوامی اور جیالا وزیراعظم بناکر دم لیں گے، کیا پی ٹی آئی نے تنخواہ یا پنشن میں اضافہ کیا؟۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top