جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کرک مندر واقعہ : ایس ایچ او سمیت 12 اہلکار نوکری سے برطرف

14 جنوری, 2021 12:06

پشاور : کرک واقعے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 12 اہلکار نوکری سے برطرف کردیئے گئے۔

کرک مندر واقعے کی انکوئری رپورٹ میں ناقص سیکورٹی بروقت انتظامات نہ کرنے اور غفلت ثابت ہوگئی ہے۔ دو ایس ایچ او سمیت 12 اہلکار نوکری سے فارغ کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 33 اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرکے ایک سال کی نوکری ختم کی گئی۔ 27 ایف آر پی اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیئے کمانڈنٹ ایف آر پی کو بھی تحریری طور پر سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللہ گرفتار

آئی جی پولیس ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہے کہ پولیس میں غفلت کے مرتکب عناصر اور محکمہ کی بدنامی کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، پہلے دن کہا کہ اگر پولیس پر غفلت ثابت ہوئی تو گھر جائیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان ومال کی حفاظت ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں۔ 12 سمیت 60 اہکاروں کو مندر واقعہ میں سزائیں دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top