جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ، ماسٹر مائنڈ عدالت میں پیش، 16 جولائی تک ریمانڈ منظور

05 جولائی, 2022 12:28

کراچی : گزشتہ روز گرفتار کیئے گئے کراچی یونیورسٹی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ، چینی پولیس کی فنی مدد دینے کی یقین دہانی

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے۔ ملزم کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے، سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔

عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ ملزم کو گزشتہ روز پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top