جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : 12 بجے سے قبل ہی پیٹرول کی فروخت بند، شہریوں کا احتجاج، پتھراؤ

03 جون, 2022 09:28

کراچی : 12 بجے سے قبل ہی پیٹرول کی فروخت بند کرنے پر شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اعلان سے قبل پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں، لیکن کئی پمپس نے منافع حاصل کرنے کے لیئے 12 بجے سے قبل ہی پیٹرول کی فروخت بند کردی، جس کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کراچی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی احتجاج کا اعلان

پرانی سبزی منڈی کے قریب پیٹرول پمپ پر مشتعل افراد نے حملہ کیا، دھکم پیل اور توڑ پھوڑ کی۔ ضلع سینٹرل میں بھی پمپ بند ہونے کے بعد توڑ پھوڑ کی گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے پیٹرول پمپ پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top