جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: رینجرزاورواٹربورڈ کا پانی چوروں کے خلاف آپریشن، 4 کروڑ کی چوری پکڑی گئی

09 دسمبر, 2023 11:44

 

کراچی میں رینجرزاورواٹربورڈ نےغیرقانونی پانی چوری کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن نیوکراچی کےعلاقےگودھرا کالونی سیکٹر11ای میں کیاگیا،کارروائی کے دوران 6سمرپمپ اوربھاری مقدارمیں پائپ ضبط کرلئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ غیرقانونی کنویں مسمارکرکے6غیرقانونی کنکشن کاٹ کرسیل کردیے،غیرقانونی کنکشن سے پانی ٹینکرکےذریعےفروخت کیاجارہاتھا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ غیرقانونی کنکشن سےیومیہ 5لاکھ گیلن پانی چوری ہوتا تھا،چوری کے نتیجے میں 4کروڑروپے سالانہ قومی خزانےکونقصان ہو تا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ رینجرز اب تک مجموعی طورپر165غیرقانونی ہائیڈرنٹس کومسماراور165ملزمان کوگرفتارکرچکی ہے۔

یہ پڑھیں : کراچی میں سرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی پانی چوری کا انکشاف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top