جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : ضلع کیماڑی کے تین سب ڈیوژنز کی سات یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

21 اپریل, 2021 13:36

کراچی : انتظامیہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیئے ضلع کیماڑی کے تین سب ڈیوژنز کی سات یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 اپریل سے 4 مئی ضلع کیماڑی کے تین سب ڈیوژنز کیماڑی، سائٹ اور بلدیہ کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا، تینوں سب ڈویژن میں کورونا کے 10 مریض موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاک ڈاؤن کے زیر اثرعلاقوں میں ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ آنے اور جانے والے تمام افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، جبکہ تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔

متاثرہ علاقوں میں فیملی کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ کریں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top