جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : گھر میں کام کرنے والی ماسیاں 20 تولہ سونا لے اڑیں

01 مئی, 2021 14:41

کراچی : گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع اپارٹمنٹ میں ماسیوں نے 20 تولہ سونا چوری کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

واردات کراچی کے علاقے گلستان جوہر فاطمہ گولف ریزیڈینسی کے رہائشی کے گھر کی گئی۔ کراچی چند روز قبل ہی ماسی کو کام پر رکھا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ماسی قومی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانے میں حیلے بہانے کرتی رہی۔ الماری کی چابی چند روز قبل گم ہوگئی تھی۔ واردات کے دن ماسی خلاف معمول اپنی بہن اور والدہ کو ساتھ لیکر آئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈیڑھ سالہ بچے کا اغواء

ماسی کی والدہ اور بہن نے گھر کی خواتین کو باتوں میں لگائے رکھا۔ مبینہ ملزمہ نے اپنی بہن کی مدد سے کمرے کی صفائی کے بہانے الماری سے زیورات کا تھیلا چوری کیا، جس میں تقریباً 20 تولہ سونا موجود تھا، مبینہ چور ماسیاں واقع کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

بلڈنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں واردات کے روز مبینہ چور ماسیوں کو اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے اور واردات کے بعد رکشے میں بیٹھ کر جاتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ واقع کا مقدمہ تھانہ ملیر کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top