جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: ملیر کورٹ میں باپ نے بیٹے کے قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

14 دسمبر, 2020 14:59

کراچی: ملیر کورٹ میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق، مقتول پر قتل کا مقدمہ درج تھا، مقتول ملزم نے 2016 میں جس کا قتل کیا تھا ملزم نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کے ملیر سٹی کورٹ کے احاطے میں باپ نے اپنے بیٹے کے مبینہ قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول خوشدل نے 2016 میں ملزم کفایت اللہ کے بیٹے احسن کو قائد آباد میں قتل کیا تھا ، قتل کے مقدمے کی پیروی کے لئے ملزم کو سینٹرل جیل سے عدالت لایا گیا تھا جہاں احاطہ عدالت کے باہر ویٹنگ ایریا میں اچانک ملزم کفایت اللہ نے قیدی خوش دل پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کفایت اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ زخمی خوش دل کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وراستے میں دم توڑ گیا

ٰیہ بھی پڑھیں: بنوں میں فائرنگ، انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

جبکہ وکلاء کا کہنا ہے آج جو واقعہ پیش آیا نہایت افسوسناک ہے ملیر کورٹس کے حساس مقام ہے اور یہاں مسلح شخص کا آنا باعث تشویش ہے ماضی میں بھی مسلح افراد ملیر کورٹ کے احاطے میں داخل ہوتے رہے ہیں ناقص سیکورٹی سے واضح ہے کہ اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کے قتل کا بدلہ لیا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top