جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی :خاتون سے بھتہ مانگنے والی خاتون سمیت 3 جعلی صحافی گرفتار

09 دسمبر, 2023 13:21

 

کراچی:رضویہ سوسائٹی پولیس نے خاتون کو حراساں اور بلیک میل کرکے بھتہ مانگنے میں ملوث خاتون سمیت 3 جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا۔

ان گرفتار ہونے والوں میں ملک سجاد ولد ملک ممتاز احمد خان، دانیال احمد ولد محمد سلیم اور سونیا زوجہ ایاز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق خود کو صحافی ظاہر کرکے ملزمان نے زرینہ نامی خاتون کو بلیک میل کرکے 49 ہزار روپے لیے تھے اور مزید پیسوں کا تقاضا رہے تھے۔

خاتون کی شکایت پر رضویہ سوسائٹی پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کیا جب وہ بھتے کی رقم کی وصولی کے لئے خاتون کے گھر دوبارہ آئے تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ملزمان کے قبضے سے جعلی پریس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ پڑھیں : سی ٹی ڈی نے بھتہ خوری میں ملوث2اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top