جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جماعت اسلامی کا سندھ حکومت بنانے میں اہم کردار ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

29 دسمبر, 2023 18:13

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا سندھ حکومت بنانے میں اہم کردار ہوگا، ہماری نسلیں تباہ ہوچکی ہیں، بس اب بہت ہوگیا اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ اختیار سے بڑھ کر کام کریں گے، آج ہمارے 9 ٹاؤنز میں ہونے والے کام اس کی عملی دلیل ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو ملک چلتا ہے کراچی کو حق چاہیئے خیرات نہیں، ہم اپنے ٹاؤن کے ملازمین کے واجبات ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب امیر جماعت اسلامی بشیر خان کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا سندھ حکومت بنانے میں اہم کردار ہوگا، ہماری نسلیں تباہ ہوچکی ہیں، بس اب بہت ہوگیا اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top