جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت آج ہی چلی جائے، خدشہ ہے کہ ملک میں قحط نہ شروع ہو جائے : نفیسہ شاہ

21 نومبر, 2020 15:07

پشاور : نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت آج ہی چلی جائے، خدشہ ہے کہ ملک میں قحط نہ شروع ہو جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے جی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک چیئرمین بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں الیکشن مہم چلائی۔ ایک جماعت کے پاس چھ ماہ پہلے تک اپنے نظریئے کا امیدوار نہ تھا اور ریاستی مشینری کے بل بوتے پر انتخابات لڑ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول انہی ہتھکنڈوں کا مقابلے کرنے کے لئے وہاں بیٹھ گئے۔ گلگت بلتستان کے تشخص کے حوالے سے مکالمے اور اصلاحات کے لئے انتخابات ضروری تھے۔ الیکشن سے پہلے، دوران اور اب تک انجنیئرنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی ایک ایک تفصیل چیئرمین بلاول بھٹو بتا رہے ہیں۔دھاندلی کے خلاف احتجاج مختلف شکلوں میں جاری ہے۔ 22 نومبر کا پشاور جلسہ بھی اسی اجتجاج کی کڑی ہے۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے جی بی کے انتخابات مسترد کر دیئے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت آج ہی چلی جائے۔ حکومت کو عوام کی تکالیف کااحساس نہیں۔اس وقت ایسی حکومت چاہیے جو عوام کی تکالیف کا احساس کرتی ہو۔ موجودہ حکومت میں زرعی ملک میں چینی اور گندم غائب ہو گئی۔

پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت نے گندم کا جو ریٹ لگایا ہے کسان کو اس سے فائدہ نہیں۔ حکومت کی پالیسی سے خدشہ ہے کہ ملک میں قحط نہ شروع ہو جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top