جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عراق میں کشتی ڈوبنےسے 100 افراد جاں بحق

22 مارچ, 2019 13:38

عراق : دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنےسےبچوں اور خواتین سمیت 100 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں سے 55افراد کو بچا لیا گیا۔کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوارہونے کے باعث کشتی ڈوب گئی۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے  دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنےسےبچوں اور خواتین سمیت100افراد جاں بحق ہوگئے جس میں سے 55افراد کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوارہونے کے باعث کشتی ڈوب گئی۔ جس پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کا جانی نقصان پراظہارافسوس حکومت اورعوام افسوس ناک حادثے پرغمزدہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ مشکل گھڑی میں ہم عراقی حکومت اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے دعا ہے اور اللہ تعالیٰ مرحومین کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top