جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کے سرکاری ٹی وی کی نشریات لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ہیک ہوگئی

09 اکتوبر, 2022 14:41

تہران: ایران کے سرکاری ٹی وی کی نشریات لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ہیک کرلی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیم پر لائیو ٹرانسمیشن جاری تھی کی اچانک اسکرین پر ایک ماسک نمودار ہوا جس میں ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ علی خمینی کے گرد آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں، ہیکر گروپ کی جانب سے خود کو عدالتِ علی (علی کا انصاف) ظاہر کیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کی نشریات کو ہیک کیے جانے کا واقعہ پولیس حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والی مہسا امینی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں پولیس کے تشدد سے ہونے والی تازہ ترین 3 ہلاکتوں کے بعد سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہسا امینی کی موت : یورپی یونین کا ایران پر نئی سخت پابندیوں پر غور

ہیکرز کی جانب سے ہفتے کی شام 6 بجے کی لائیو ٹرانسمیشن میں تعطل پیدا کر کے ایران کے سپریم لیڈر کی تصویر دکھائی گئی جن کے ماتھے کو ٹارگٹ کیا گیا تھا اور اسکرین پر نیچے مہسا امینی اور مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والی مزید 3 خواتین کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔

تصویر کے ساتھ جاری ایک کیپشن پر درج تھا اٹھیں اور ہمارا ساتھ دیں جبکہ ایک اور کیپشن پر لکھا تھا آپ کے ہاتھ ہمارے نوجوانوں کے خون سے رنگے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top