جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم، 3 نوجوان شہید

28 مارچ, 2019 10:40

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم و بربریت جاری ہے ۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

ضلع کپواڑہ میں بھی بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا. ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیے گئے۔علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

اس واقعے کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top