جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ اور کینیڈا کے بارڈر پر بھارتی خاندان سردی کی شدت کے باعث دم توڑ گئے

24 جنوری, 2022 14:56

واشنگٹن : بہتر مستقبل کے لیئے جانے والے چار افراد پر مشتمل بھارتی خاندان امریکہ اور کینیڈا بارڈر پر جم کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

ایک افسوسناک واقعہ میں، ایک بھارتی خاندان کے چار افراد بشمول ایک بچہ، سرد موسم کی وجہ سے امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی تفتیش میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سرحد عبور کر کے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی لاشیں کینیڈا کی سرحد پر واقع ایمرسن قصبے کے قریب سے ملی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس وقت خطے میں درجہ حرارت منفی 35 ڈگری سیلسیس تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بحریہ کے جہاز پر دھماکہ، تین نیوی اہلکار ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے اس ابتدائی مرحلے میں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ سب کی موت سرد موسم کی وجہ سے ہوئی ہے۔ نہ صرف سرد موسم، بلکہ نہ ختم ہونے والے کھیتوں، بڑی برفانی لہروں اور مکمل اندھیرے کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔

کینیڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے مرنے والے چار افراد کی قومیت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کو ایک سنگین سانحہ قرار دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top