جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت: انٹیلی جنس کی کارروائی، 500 کروڑ سے زائد کی کوکین پکڑی گئی

08 اکتوبر, 2022 14:49

مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اسمگلنگ کے دوران 500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کوکین پکڑی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) ممبئی زون نے نہاوا شوا پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیب کی پیٹیوں میں چھپی کوکین پکڑی۔

سیب کے ڈبوں میں کوکین کی 50 اینٹیں موجود تھیں جن کا وزن 50 کلو سے زائد تھا جب کہ کوکین کی مالیت 502 کروڑ سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکین، آئس اور کرسٹل نشے کے خلاف قانون نہ ہونے کا انکشاف

ڈی آر آئی ممبئی کا کہنا ہے کہ سیب کے ڈبوں میں کوکین جنوبی افریقا سے برآمد کی جارہی تھی جسے انٹیلی جنس رپورٹ پر پکڑا گیا۔

ڈی آرآئی کے مطابق کوکین اسی امپورٹر کے نام سے بھیجی جارہی تھی جسے حال ہی میں کینو میں 9 کلو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top