جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا مزید 76 زندگیوں کے چراغ گل کرگیا

29 جولائی, 2021 08:34

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کی بھارتی قسم کا خطرناک پھیلاؤ جاری ہے، کورونا مزید 76 زندگیاں نگل گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 707 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 497 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 20 ہزار 324 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 2 ہزار 898 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top