جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں کورونا سے خواتین کی اموات کی شرح 47 فیصد تک پہنچ گئی

01 مئی, 2021 13:25

پشاور : خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث خواتین کی اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران خواتین کی اموات کی شرح 47 فیصد تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پہلی لہر کے دوران خواتین کی اموات کی شرح 12 فی صد اور دوسری لہر میں 28 فی صد ہوگئی تھی۔ تیسری لہر کے دوران اموات کی شرح 47 فیصد ہوگئی، جس میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا سے مزید 146 ہلاکتیں

مثبت کیسز میں خواتین کی شرح 39 فی صد اور مردوں کی 61 فی صد ہے۔ صوبے میں مرنے والوں میں 80 فی صد پہلے سے ایک یا ایک سے زائد بیماریوں میں مبتلا تھے۔

اب تک کورونا سے 18 سال سے کم عمر کے 5 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورونا سے مرنے والوں میں دو تہائی خواتین کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top