جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خان پور میں زیادتی سے بچنےکیلئے لڑکی نے تیزاب پی لیا

17 جون, 2022 13:03

لاہور:پنجاب کے شہر خان پور میں زیادتی سے بچنے کے لیےلڑکی نے مبینہ طورپر تیزاب پی لیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نوکری کے لیے فوڈ شاپ گئی تھی، لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

یہ پڑھیں : اٹک میں 10 سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل

پولیس کے مطابق دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کا گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے، ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بلاتے ہیں اور مختلف طریقوں سے بلیک میل کرکے زیادتی پر مجبور کرتے ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو یہ بتایا ہے کہ اور بہت سی متاثرہ لڑکیاں بھی ہیں جو عزت کے ڈر سے سامنے نہیں آرہی ،پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top