جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جولائی میں ہدف سے 21 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں ہیں: شوکت ترین

05 اگست, 2021 20:24

اسلام آباد: شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ہدف سے 21 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جولائی میں 413 ارب کی ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ٹیکس نیٹ سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، مشیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام کی ٹیکسز سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ، 7 ماہ میں وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں : وزیر اعظم

شوکت ترین کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جولائی میں ہدف سے 21 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جولائی میں 413 ارب کی ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں، حکومت کی درست پالیسیوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی نظم کی کاوششیں بارآور ثابت ہورہی ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جدید طریقے اختیار کیے جارہے ہیں، ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top