جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدہ، پاکستانی تارکین وطن کو واپس لایا جاسکے گا

19 نومبر, 2021 16:01

اسلام آباد : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایمیگریشن سے متعلق اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت برطانیہ میں مقیم غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو واپس لایا جاسکے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور برطانوی ہوم آفس کے سیکریٹری میتھیو رائکرافٹ نے معاہدے پر دستظ کئے۔ معاہدے کے تحت تمام پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن پاکستان واپس آئیں گے۔

معاہدے کی دستاویز وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دی گئی، جس کی منظوری کے بعد معاہدہ نافذ العمل ہوجائے گا۔ ماہدے کے تحت پاکستانی اور برطانوی حکام ایک دوسرے کے ساتھ مجرموں کا ریکارڈ بھی شئیر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فریال تالپور کی برطانیہ جانے کے لیئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانوی ہوم آفس کے سیکریٹری کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا۔ ہوم سیکریٹری نے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے پاکستانی حکام کو اعتماد میں لیا۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ ایمیگریشن کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ موثر شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ہر شخص کو برطانیہ آنے کے مساوی مواقع ملیں گے۔ سب سے ذیادہ فائدہ طلباء اٹھا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top