جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئی

15 اکتوبر, 2019 14:51

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی تکنیکی ٹیم مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے درمیاں مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جو دو ہفتے تک جاری رہے ہیں۔

ٹیکنکل ٹیم 6 ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط کے اجرا کا جائزہ لے گی۔ پہلے مرحلے میں ٹیکس سسٹم سے متعلق امور پر مذاکرات ہوں گے۔

آئی ایم ایف ٹیم ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے کے اور ٹیم پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئی

ایف بی آر آئی ایم ایف ٹیم کو انکم اور سیلز ٹیکسز سے متعلق امور پر بریفنگ دے گا۔ ٹیکس وصولیوں میں 700 ارب سے زائد اضافے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔

انکم اور سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کر کے وصولیاں بڑھانے، کارپوریٹ ٹیکسز کے امور اور ملک میں مختلف شعبوں میں سبسڈی کے خاتمے پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ مشیر خزانہ واشگنٹن کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے بھی واشنگٹن جانے کا امکان ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ 17 سے 18 اکتوبر تک واشنگٹن جائیں گے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری اکنامک افئیر ڈویژن اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے بھی مشیر خزانہ کیساتھ واشنگٹن جانے کا امکان ہے۔ مشیر خزانہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

دورے میں ورلڈ بینک کیساتھ پاکستان میں کم شرح سود پر مختلف منصوبے شروع کرنے پر بات چیت ہوگی۔ ورلڈ بینک توانائی کے منصوبوں میں پاکستان کی معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف حکام پاکستان کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے مزید ہدایات بھی جاری کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top