جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیمنٹ سیکٹر کا 40 ارب روپے سے زائد کا ناجائز منافع

16 دسمبر, 2020 15:50

اسلام آباد : سیمنٹ سیکٹر نے 40 ارب روپے سے زائد کا اضافی ناجائز منافع کمایا۔

مسابقی کمیشن کی جانب سے سیمنٹ سیکٹر پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیمنٹ سیکٹر نے مالکان کی ملی بھگت سے اضافی منافع کمایا۔

رپورٹ کے مطابق کارٹیلائزیشن سے سیمنٹ مینوفیکچررز کے منافع میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سیمنٹ سیکٹر نے شمالی ریجن میں کارٹلائزیشن کر کے 40 ارب کا اضافی منافع کمایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے دوران سام سنگ کو کئی سالوں بعد سب سے زیادہ منافع

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے رابطوں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا رکھا تھا۔ شرح سود پر کمی کا فائدہ بھی سیمنٹ کے صارفین کو نہیں پہنچایا گیا۔ حکومت نے سیمنٹ کے فی بیگ پر 25 روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کی۔

سیمنٹ فیکٹریوں نے صارفین کو فی بیگ پر صرف 12 روپے کا فائدہ پہنچایا۔ رواں سال اپریل سے ستمبر تک سیمنٹ کی قیمتوں میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top